بیک ٹو ولیج دوم کی جانکاری رامبن ضلع ترقیاتی کمشنر ناظم ضیا خان نے صحافیون سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنچایتی اداروں کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے حکومت اور انتظامیہ پورے طرح سے سخت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلح رامبن کی 142 پنچایتوں میں 25 نومبر سے 30 نومبر تک بیک ٹو ولیج پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامیہ کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔
اس پروگرام کے لیے ریاستی اور ضلع افسر پنچایت میں رہ کر عوام کے مسائل کو سنیں گے، اس دوران گرام سبھائیں بھی منعقد کی جائیں گی اور علاقے میں افسران کے کام کاج، سڑکوں کی حالت، پینے کا پانی، بجلی سپلائی، اور دوسرے اسکیموں پر گہری نگاہ رکھی جائےگی۔