ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں گہری دھند سے عام زندگی مفلوج - kashmir update

رات کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی اور گہری دھند کی وجہ سے گزشتہ چند دنوں سے وادی کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ وہیں شدید سردی اور صبح کے اوقات میں کافی دیر تک رہنے والے کہرے نے لوگوں کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔

وادی میں کئی دنوں سے گہری دھند برقرار
وادی میں کئی دنوں سے گہری دھند برقرار
author img

By

Published : Dec 3, 2020, 5:55 PM IST

شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں ٹریفک میں کافی خلل پڑرہا ہے ۔ دن کے اجالے میں ہی گاڑیوں کے ہیڈلائٹس جلا کر کچھوے کی چال سے اپنے سفر پر آگے بڑھنا پڑ رہا ہے جبکہ صبح کافی دیرتک کم روشنی کے سبب گاڑیاں سڑکوں پر نظر ہی نہیں آتی ہیں ۔

وادی میں کئی دنوں سے گہری دھند برقرار

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کی وجہ سے گزشتہ شب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ شبانہ درجہ حرارت میں اچانک کمی اور اسکے نتیجے میں فضا میں پانی کے قطرے منجمند ہوجانے سے کافی دیر تک گہری دھند چھائی رہتی ہے۔

ادھر یخ بستہ ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی جا رہی ہے۔ سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت میں منفی 1.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔جبکہ سیاحتی مقامات پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری اور ادھر گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔

ایک جانب جہاں وادی کشمیر میں دن بدن سردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں کئی دنوں سے گھنے کہرے سے لوگوں کو مزید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں 4 سے 5 دسمبر کے بیچ ہلکی برفباری ہونے کے امکانات ہیں جبکہ اکثر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

واضح رہے چلہ کلان رواں ماہ دسمبر کی 21 تاریخ سے شروع ہونے والا ہے جو کہ اگلے سال2021 کے جنوری کے آخری ہفتے تک رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.