ETV Bharat / state

One Day Workshop In Budgam بڈگام پولیس کی جانب سے اساتذہ کیلئے یک روزہ ورکشاپ - وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام

ضلع بڈگام میں پولیس انتظامیہ (بڈگام) کی جانب سے لرننگ ڈس آرڈر اینڈ مینجمنٹ کے عنوان سے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او بڈگام میں اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی ڈرک ڈی ایڈکشن سینٹر کی انچارج انشاحسن نے کی ۔ One Day Long Workshop In Budgam

بڈگام پولیس کی جانب سے اساتذہ کے لئے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 7:00 PM IST

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس انتظامیہ (بڈگام) کی جانب سے لرننگ ڈس آرڈر اینڈ مینجمنٹ کے عنوان سے یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی او بڈگام میں اس ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی ڈرک ڈی ایڈکشن سینٹر کی انچارج انشاحسن نے کی۔ ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے دیگر افسران کے ہمراہ تقریب کی صدارت کی۔ ورکشاپ میں ضلع کے مختلف سرکاری اسکولوں کے 25 اساتذہ نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں حصہ لینے والی اہم شخصیات میں سری نگر گورنمنٹ میڈیکل کالج کے سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر اعجاز سہاف، بارمولہ گورنمنٹ میڈیکل کالج کے فیکلٹی ڈاکٹر مدثر حسن، جے اینڈ ہیلتھ سروسز کے ماہر نفسیات جنید غیاث شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Appointment Letter to Slain pandit’s wife: ایل جی سنہا نے سنیل پنڈت کی اہلیہ کو تقرری نامہ سونپا

ڈاکٹر اعجاز نے اپنے خطاب کے دوران سیکھنے کی مختلف اقسام، ان کی شناخت اور دستیاب علاج پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر مدثر نے تدارک کے اقدامات اور اس طرح کے معاملات سے نمٹنے میں تمام اسٹیک ہولڈرز بالخصوص اساتذہ کے کردار پر ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا جبکہ ڈاکٹر جنید نے متاثرہ بچوں اور طلباء کی وجوہات اور ضروریات کا خاکہ پیش کیا۔ بڈگام کے ایس ایس پی نے کہاکہ کمپیٹیٹو دنیا کے لئے طلبہ کو تیار ایک چیلنج ہے۔اس کے لئے اسکولوں کو اضافی ذمہ داری اٹھانے کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ والدین کے بعد ایک بچے کی تربیت کرنے میں ایک اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔ان کے اس رول کے سبب وہ بچہ سماج میں اپنا ایک مقام حاصل کرتا ہے۔بعد ازاں شرکاء اور مقررین میں سرٹیفکیٹس اور مومنٹوز بھی تقسیم کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.