جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویسو قاضی گنڈ میں جمعرات کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی سرپنچ سجاد احمد کھانڈے ولد علی محمد پر اس وقت گولیاں چلائیں جب وہ اپنے مکان کے باہر کھڑے تھے۔
ذرائع کے مطابق اس حملے میں سجاد احمد کھانڈے شدید زخمی ہوگئے۔ اگرچہ انہیں علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم انہوں نے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا۔
واضح رہے کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے بھی کم وقفے میں یہ ایسا دوسرا حملہ ہے۔ 4 اگست کی شام قاضی گنڈ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے بی جے پی کے پنچ عارف احمد پر فائرنگ کی تھی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔