ETV Bharat / state

Ayushman Bharat Scheme صحت اسکیم کینسر مریضوں کے علاج کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب

author img

By

Published : Aug 17, 2023, 12:26 PM IST

آشمان بھارت اسکیم جموں و کشمیر کے تمام کنبوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرانے اور خاص طور پر کینسر کے مریضوں کے علاج و معالجہ کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب ثابت ہورہی ہے۔

صحت اسکیم  کینسر مریضوں کے علاج کا بوجھ کم کرنے میں کامیاب

سرینگر: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں آشمان بھارت صحت اسکیم کے تحت یکم جنوری سے جولائی 2023 تک تقریبا 20 ہزار مریضوں کو مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔جن میں 957 سرجریز بھی شامل ہیں ۔ایسے میں 26 دسمبر 2020 کو ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی لوگوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے صحت اسکیم کا آغاز کیا۔

وہیں 22 اگست 2019 کو نیشنل ہیلتھ اتھارٹی نے کینسر کے تمام تشخیصی ٹیسٹس ،تھرپیز وغیرہ کو اسکیم کے دائرے میں لایا اور پھر 2021 کو این ایچ اے نے پورے ملک میں علاج و معالجہ کے لئے تیار ہونے والے پیکیجز میں 20 فیصد کا اضافہ بھی کیا جن میں کینسر جیسے مہلک مرض کو شامل کیا گیا۔ سکمز صورہ کے ریجنل کینسر انسٹی ٹیوٹ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کینسر کے مریضوں کو آشمان بھارت اسکیم کے تحت معمول کے علاج کے علاوہ تشخیصی ٹیسٹ اور کیمو تھرپیز بھی دی جاتی ہیں کیونکہ مریضوں کو گھر میں علاج کے لیے ادویات اور دیگر چیزوں پر کافی پیسہ صرف ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Independence Day Celebration In Doda یوم آزادی کے موقع پرڈوڈہ میں پرچم کشائی اور تقریبات کا اہتمام

اعداد و شمار کے مطابق ریجنل کینسر انسٹی ٹیوٹ سکمز صورہ میں رواں برس یکم جنوری سے جولائی کے آخر تک 5917 مریضوں کو مفت علاج فراہم کیاگیا جن میں جنوری میں 730،فروری کے مہینے میں791،مارچ میں 795،اپریل میں684 اسی طرح مئی کے مہینے میں 747 ،جون میں627 اور گزشتہ مہینے جولائی میں 733 مریضوں کا مفت علاج و معالجہ کیا گیا ہے۔ اس دوران صحت اسکیم کے تحت 957 کینسر مریضوں کی سرجریز بھی انجام دی گئیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.