ETV Bharat / state

کورونا سے لڑنے والے یہ ملازمین تنخواہ سے محروم کیوں؟

author img

By

Published : May 29, 2020, 8:28 PM IST

ریڈ زون علاقوں میں بھی یہ معمولی اجرتوں پر کام کرنے والی خواتین ڈیوٹی دینے سے نہیں کتراتی ہیں۔

آشا ورکر تنخواہ سے محروم
آشا ورکر تنخواہ سے محروم

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات سے مقابلہ کرنے میں جہاں ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ نیم طبعی عملے نے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں وہیں معمولی اجرتوں پر کام کرنے والی آشا ورکرز نے بھی کورونا کی لڑائی میں جس ہمت اور حوصلہ کے ساتھ کام کیا ہے وہ یقیناً قابل داد ہے۔

آشا ورکر تنخواہ سے محروم

تاہم جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں آشا ورکرز تنخواہ سے محروم ہیں جبکہ ان حالات میں یہ گھر سے نکل کر اپنی تمام تر گھریلوں ذمہ داری کو چھوڑ کر سرکاری کام پر نکلتی ہیں۔

ریڈ زون علاقوں میں بھی یہ معمولی اجرتوں پر کام کرنے والی خواتین ڈیوٹی دینے سے نہیں کتراتی۔

شمیمہ بیگم نامی ایک آشا ورکر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'وہ کام چھوڑ کر سرکاری کام میں ہاتھ بٹا رہی ہیں لیکن سرکار کو بھی اسکے حال پر رحم کرنا چاہیے'۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حالات میں جس طرح سے وہ کام کرتی ہیں، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں گورنر انتظامیہ کو فوری طور پر ان کے مسائل کو حل کرنا چاہیے، لیکن ابھی تک ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے'

انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، تاکہ وہ بھی اطھی طرح سے گزر بسر کر سکیں'

ایک اور آشا ورکر رفیقہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وہ ہروقت ڈیوٹی دینے کے لیے تیار ہیں، تاہم قلیل تنخواہ سے ان کے گھر کا گزارہ نہیں ہو رہا ہے ان کی فریاد ہے کہ انکو معقول تنخواہ دی جائے'۔

واضح رہے کہ سب ڈسٹرکٹ ترال میں سینکڑوں آشا ورکرز کام کر رہی ہیں جو پلس پولیو سے لیکر کورونا وائرس کے خلاف سرکاری جنگ میں پیش پیش ہیں لیکن ایکطرف قلیل تنخواہ اور دوسری جانب وہ وقت پر نہ ملنا ان کے لیے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.