ETV Bharat / state

سرینگر: آتشزدگی میں متعدد مکان کو نقصان - آگ لگنے کی وجہ فوری

سرینگر کے عالمگیری بازار جڈی بل میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 6 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

سرینگر میں آگ کی ایک ہولناک واردات
سرینگر میں آگ کی ایک ہولناک واردات
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 8:53 PM IST

آگ لگنے سے دکانوں میں موجود ہر قسم کا ساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

سرینگر میں آگ کی ایک ہولناک واردات

مقامی لوگوں کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات جڈی بل سرینگر کے عالمگیری بازار میں موجود ایک شاپنگ کمپلیکس سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس موقع پر نوجوانوں نے آگ پر قابو پانے کیلئے کارروائی شروع کی۔

اس کے فوراً بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کو مطلع کیا گیا جس کے بعد کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم اس سے پہلے بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی تھی اور کروڑوں روپے کی املاک خاکستر ہو چکی تھی۔

آگ کی اس تباہ کن واردات میں 6 دکانیں مکمل طور پر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی اور ان میں موجود ہر قسم کے سامان جل کر خاکستر ہو گئے۔

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ بجھانے کے دوران فائر سروس عملے کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور تقریبا تین گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی نسبت پو لیس نے بھی کیس درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.