ETV Bharat / state

'نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے گی' - نوجوان کی ہلاکت

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں کل ہوئے تصادم کی جگہ کے قریب آج صبح ایک مقامی شخص کی لاش برآمد کی گئی۔جس کی شناخت چک اچھہ بل کے رہنے والے 23 برس کے ناصر احمد میر کے طور پر ہوئی ہے۔

'نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے گی'
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 11:13 PM IST

ناصر احمد کے جنازے میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ان کو پر نم آنکھوں سے اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کیا گیا ۔

ناصر کی ہلاکت کے بعد علاقہ کے لوگوں میں کافی غصہ پایا جا رہا ہے ۔مہلوک کے رشتہ داروں کے مطابق ناصر کو انکاؤنٹر کے دوران فوج نے مبینہ طور جان بوجھ کر گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ناصر تصادم کی جگہ سے کافی دور اپنے کھیت میں کام کرنے کے دوران چائے لانے کی غرض سے گھر گئے تھے۔

انہوں نے معاملہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

ادھر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے کہا کہ قانونی لوازمات مکمل ہونے کے بعد سرکاری افسران سے معاملہ کی تفصیلات حاصل کی جائیں گی تاکہ یہ پتہ لگایا جائے کہ ناصر کی ہلاکت کن حالات میں ہوئی ہے ۔جس کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

'نوجوان کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے گی'

واضح رہے کہ اچھہ بل کے اکنگام بڈورہ گاؤں میں کل سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا تھا۔جس میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند سمیت ایک آرمی میجر ہلاک ہوئے تھے جبکہ تین دیگر فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.