شملہ: ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی صدارت میں جمعرات کو ہوئی ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں مختلف مضامین کے پروفیسر (اسکول نیو) کی 530 آسامیاں براہ راست بھرتی کے ذریعے بھرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ میٹنگ دوپہر 3 بجے منعقد ہوئی۔ کابینہ نے ہماچل پردیش ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ رولز 2014 میں ترمیم کی بھی منظوری دی تاکہ ایٹک فلور کو عام لوگوں کی سہولت کے لیے قابل رہائش بنایا جا سکے۔ کابینہ نے مقررہ تنخواہ (ایمولیومنٹس) پر بھرتی کے لیے ریکروٹمنٹ اینڈ پروموشن رولز کے رول 4 اور رول 15-A کے تحت مناسب ترمیم کی تجویز کی منظوری دی۔ حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً کنٹریکٹ سروس اور تنخواہ (ایمولیومنٹس) کی مدت مطلع کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، کابینہ نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دو عہدوں کو ہماچل پردیش ایڈمنسٹریٹو سروسز کمبائنڈ کمپیٹیٹو ایگزامینیشن (ایچ پی اے ایس) کے ذریعے براہ راست بھرتی کی بنیاد پر مستقل بنیادوں پر بھرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے ہماچل پردیش نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنسز رولز 1989 کے رول 50 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ آمدنی میں اضافے کی سمت میں اٹھائے گئے اس قدم کے ساتھ اب سالانہ لائسنس فیس 1.5 لاکھ روپے ہوگی۔ کابینہ کے سامنے ریاست میں کووڈ 19 کی صورتحال پر ایک پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔ اس میٹنگ میں پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) کی بحالی کے لیے ایس او پی تیار کیا گیا ہے۔ ہماچل پردیش میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں پرانی پنشن اسکیم کی بحالی کے لیے اصولی منظوری دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: PM Modi On Gujarat Vacancies گجرات کا ایک سال میں 35000 آسامیاں پر کرنے کا ہدف، مودی
یو این آئی