ETV Bharat / state

President Murmu Himachal Tour صدر کی ہماچل سے پروقار الوداعی - ہماچل پردیش

صدر کی طرف سے آج ان کی سرکاری رہائش گاہ پر 'ایٹ ہوم' کا بھی اہتمام کیا گیا۔ گورنر شیو پرتاپ شکلا اور لیڈی گورنر جانکی شکلا اور چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو سمیت کئی معززین نے بھی 'ایٹ ہوم' میں شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 4:08 PM IST

شملہ: ہماچل پردیش میں چار دن کے قیام کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو جمعہ کو مشوبرام کے کلیانی ہیلی پیڈ پر پروقار الوداعی دی گئی۔ اس موقع پر گورنر شیو پرتاپ شکلا اور وزیر اعلیٰ ٹھاکر سکھویندر سنگھ سکھو بھی موجود تھے۔ ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا، وزیر صحت ڈاکٹر (کرنل) دھنی رام شنڈیل، وزیر تعلیم روہت ٹھاکر، چیف سکریٹری پربودھ سکسینہ، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سنجے کنڈو اور سینئر انتظامی، پولیس اور فوج کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قبل ازیں، صدر مرمو نے جمعرات کو باضابطہ طور پر مشوبرام میں راشٹرپتی نواس، جسے پہلے 'پریزیڈینشیل اسٹریٹ ' کہا جاتا تھا، کو عام لوگوں کے لیےکھولنے کا اعلان کیا۔23 اپریل سے عام لوگ 'پریزیڈینشیل اسٹریٹ' مین راشٹرپتی نواس میں جا سکیں گے۔ صدر کی طرف سے آج ان کی سرکاری رہائش گاہ پر 'ایٹ ہوم' کا بھی اہتمام کیا گیا۔ گورنر شیو پرتاپ شکلا اور لیڈی گورنر جانکی شکلا اور چیف منسٹر سکھویندر سنگھ سکھو سمیت کئی معززین نے بھی 'ایٹ ہوم' میں شرکت کی۔

صدر مرمو نے جمعرات کو ہی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی کا دورہ کیا۔صدر مرمو نے پکچر گیلری، لائبریری، اس وقت کے محفوظ دفاتر اور ادارے کی مرکزی عمارت کے صحن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے صدر پروفیسر ششیپربھا کمار، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، نئی دہلی کے وائس چانسلر اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ناگیشور راؤ، نائب صدر، پروفیسر شیلیندر راج مہتا اور سکریٹری، سبرت کمار پردھان نے صدر جمہوریہ کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Tulip Garden in Shimla صدر دروپدی مرمو نے ٹیولپ گارڈن کا افتتاح کیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.