ریاست ہماچل پردیش میں قبائلی ضلع کنورعلاقے کی جنگلات میں آگ لگنے کی واقعات میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کنور کے چورا نیگلسری کے جنگل، اور ضلع شملہ کے سرحد سے لگے سورو کے جنگل میں لگی آگ نے خوفناک شکل اختیار کرلی ہے، لیکن محکمہ جنگلات کی جانب سے روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں ۔
آگ کی وجہ سے ریاست کے حساس علاقہ شملہ، کلو ضلع کے آنی، نرمند اور کنور کے بھابہ اور نگر سب ڈویژن میں زیادہ تر جنگلاتی زمینیں راکھ میں تبدیل ہوتی جا رہی ہیں۔
مقامی لوگوں کے ذریعے آگ کی اطلاع محکمہ جنگلات کو دینا بھی رائیگاں ثابت ہو رہی ہے، جس سے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار مہمانوں کی حیثیت سے جنگل میں تشریف لاتے ہیں۔، اس سے مقامی لوگوں میں گہری تشویش ہے۔
مقامی لوگوں کی شکایت ہے کہ جنگلات کے وزیر گووند سنگھ ٹھاکر ہر جنگل زون میں آگاہی کیمپوں اور ہیلپ لائن نمبروں کے بارے میں بات کرتے ہیں، لیکن یہ صرف کاغذی دعوے ثابت ہو رہے ہیں۔