ETV Bharat / state

Road Accident Haryana: ہریانہ میں ٹرک نے مزدوروں کو روندا، تین ہلاک

ہریانہ کے بہادر گڑھ شہر میں کنڈلی مانیسر، پلول ایکسپریس وے پر جمعرات کی علی الصبح ایک ٹرک نے 14 مزدوروں کو کچل دیا۔ حادثے میں 3 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ 11 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پی جی آئی روہتک ریفر کر دیا گیا ہے۔

Road Accident Haryana
Road Accident Haryana
author img

By

Published : May 19, 2022, 11:07 AM IST

Updated : May 19, 2022, 12:01 PM IST

بہادرگڑھ: کنڈلی مانیسر پلول ایکسپریس Kundli Manesar Palwal Expressway پر جمعرات علی الصبح دردناک حادثہ رونما ہوا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے کنارے سو رہے 14 مزدوروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں تین مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے۔ ان میں سے کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ حادثے میں زخمی دس مزدوروں کا علاج پی جی آئی روہتک ریفرل کیا گیا ہے اور ایک کا علاج بہادرگڑھ کے ٹرامہ سینٹر میں چل رہا ہے Truck runs over 14 sleeping labourers on kmp expresswa۔

حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس پی نے بتایا کہ حادثے کے شکار سبھی مزدو کے ایم پی kmp expressway پر بن رہے پلوں کی ریپئر کا کام کرتے تھے۔ دیر شام تک کام ختم کرنے کے بعد مزدو ٹھک کر سڑک کے کنارے ہی سو گئے تھے۔ سونے سے پہلے سڑک کے ایک کنارے کی بیرکیڈنگ بھی کر دی تھی۔ ریفلیکٹر بھی لگا گئے تھے لیکن ایک تیز رفتار ٹرک نے سبھی بیریکیڈس کو توڑتے ہوئے ان مزدوروں کو روند دیا۔ مزدوروں کو روندنے کے بعد تیز رفتار ٹرک ایکسپریس وے پر پلٹ گیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کے شکار سبھی مزدوروں اترپردیش کے کانپور کے رہنے والے تھے۔ یہ سبھی دو مہینے سے کے ایم پی پر کام کر رہے ھتے۔

مزید پڑھیں:

بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ جمعرات کی علی الصبح 5.30 سے ​​6 بجے کے درمیان پیش آیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے کچھ مزدوروں نے بتایا کہ کچھ فاصلے پر ٹرک تیز رفتاری سے انہیں کچلتا ہوا الٹ گیا۔ حادثے کے بعد چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بہادر گڑھ کے سول اسپتال بھجوا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کو انجام دینے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت ہو گئی ہے، جلد ہی قصوروار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

Last Updated : May 19, 2022, 12:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.