ریاست ہریانہ کے ضلع نوح، میوات میں گزشتہ آٹھ دنوں سے کورونا وائرس کا ایک بھی کیس مثبت نہیں آیا ہے۔حالانکہ شروعاتی دنوں میں ہریانہ کے کئی اضلاع سے کرونا کے سب سے زیادہ معاملے آئے تھے،
وہیں آج آٹھ دنوں سے نوح ضلع میں ایک بھی معاملے نہیں ہیں جبکہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی اعداد و شمار میں بھی یہ ضلع پہلے مقام پر ہے۔ اب تک نوح میں کل 57 کیسز مثبت آئے ہیں، جن میں سے 38 افراد ریکور ہو چکے ہیں جن کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت نوح کے جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ابھی ضلع میں کورونا کے 19 مثبت کیس ایکٹو حالت میں ہیں۔جبکہ 204 افراد کی رپورٹ آنے باقی ہیں، محکمہ کی جانب سے کل 1910 سیمپل لئے گئے ہیں جن میں 1649 افراد کی رپورٹ منفی آ چکی ہے۔