ہریانہ کے پانی پت میں جمعہ کو عالمی وبا کورونا وائرس انفکیشن کے 4 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
سبھی تین دن پہلے ممبئی سے پانی پت لوٹے تھے۔
چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر سنت لال ورما نے بتایا کہ ممبئی سے پانی پت کے گاؤں اگرا کھیڑی واپس آئے ماں بیٹے کو کورونا کے نمونے لینے کے بعد سول اسپتال میں کوارنٹین کردیا گیا تھا۔
جبکہ ممبئی سے آئے پانی پت کے گاؤں بیہولی کے میاں بیوی کے نمونے لینے کے بعد ان کو ہوم کوارنٹین کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب آج شام ملی رپورٹ میں اگر کھیڑی گاؤں کی 58 سالہ خاتون کورونا پازیٹیو ملی جبکہ اس کے بیٹے کی رپورٹ نیگیٹیو آئی۔
بیہولی کے جوڑے کی رپورٹ پازیٹیو آئی۔ اگراکھیڑی کی خواتن کو فوراً علاج کے لئے کووڈ 19 اسپتال بھیجا گیا جبکہ اس کے بیٹے کو محکمہ صحت کے اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے اور اس کا پھر سے کورونا ٹسٹ کیا جائے گا۔