ریاست ہریانہ کے موکھرا گاؤں میں بنیادی سہولیات کی عدم موجودگی کے سبب ہر تیسرے روز گایوں کی موت واقع ہورہی ہے، جبکہ مرکز اور ریاستی حکومتیں ان کے تحفظ کے لیے نئے نئے اقدامات کرنے کے دعوے کرتی ہے۔
اتنا ہی نہیں سیاسی جماعتیں سمیت سماجی تنظیمیں بھی ان کے لیے چندہ جمع کرتی ہیں، باوجود اس کے اگر ان کی دیکھ بھال نہیں ہوپارہی تو اس کا ذمہ دار کون؟
خیال رہے کہ گایوں کو قومی جانور بنانے کے لیے مختلف تنظیمیں مطالبہ کررہی ہیں، لیکن گئو شالہ میں ہی گایوں کی حالت کا برا حال ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جو گائے مرجاتی ہیں انہیں ایسے کھلے آسمان کے نیچے چھوڑ دیا جاتا ہے، جسے کتّے اور پرندے نوچ نوچ کر کھاتے رہتے ہیں، اور ان کی ہڈیاں اِدھر اُدھر بکھری رہتی ہیں، جبکہ ان کے سڑنے کی بدبو سے مقامی افراد پریشان بھی رہتے ہیں۔