ہریانہ میں فتح آباد کے جاکھن دادی گاؤں میں ایک تیندوا نے کھیت میں کام کررہے نوجوان پر حملہ کر کے زخمی کردیا جس علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
واقعہ کے بعد سے گاؤں کے لوگ اکٹھا ہو کر اور اسلحہ کے ساتھ کھیتوں میں گھوم رہے ہیں۔ وہیں، اس معاملے کی اطلاع پر محکمہ جنگلات کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور انتظامیہ بھی علاقے میں گشت کر رہی ہے
محکمہ جنگلات کی ٹیم کے ذریعہ پورے علاقے میں ڈرون کی مدد سے سرچ مہم چلائی جارہی ہے۔ محکمہ جنگلات کا خیال ہے کہ اس علاقے میں پائے جانے والے پنجوں کے نشان چیتے کے ہیں لیکن اس کی تصدیق تبھی ہو گی جب دہرادون لیب کو بھیجے گئے پنجوں کے نشانات کی اطلاع ہمارے پاس آئے گی۔
محکمہ جنگلات کے سب انسپکٹر کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم پورے گاؤں اور آس پاس کے کھیتوں میں تیندوا کی تلاش کر رہی ہے اور جلد ہی اسے کو پکڑ لیا جائے گا۔