ETV Bharat / state

'بی جے پی آئین کو توڑنے میں لگی ہے' - ریاستی وزیر ٹیکارام جولی

الور سے رکن اسمبلی اور راجستھان حکومت میں ریاستی وزیر ٹیکارام جولی آج نوح کے میوات پہنچے اور اپنے پرانے دوستوں سے ملاقات کی۔

'بی جے پی آئین کو توڑنے میں لگی ہے'
'بی جے پی آئین کو توڑنے میں لگی ہے'
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 7:46 AM IST

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میں ریاستی وزیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ الور بھی میوات ہی کا حصہ ہے۔

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”میوات میں بھائی چارے کی روایت ہمیشہ سے قائم ہے۔ میں نے پورے دن اپنے احباب سے ملاقات کی ہے جس سے کافی مسرور ہوں”۔

'بی جے پی آئین کو توڑنے میں لگی ہے'

ریاستی وزیر ٹیکارام جولی نے مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی بحران کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ بی جے پی آئین کو توڑنے میں لگی ہے۔

عوام نے کانگریس کے حق میں ووٹ دیا تھا اور بی جے پی آئین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست پر قابض ہونا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت : کورونا وائرس اب 'عالمی وبا'

وقت آنے پر عوام انہیں ضرور جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپسی اختلافات کہیں بھی ہو سکتے ہیں، لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی سیاست میں کسی بھی حد تک گر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.