میوات کے اس نامور شاعر کو ادارہ کے صدر بلبیر سنگھ و پدم شری سوریہ دیو سنگھ باریٹ کے ذریعے اعزاز عطا کیا گیا، اعزاز میں ادارہ کی جانب سے ایک شال و کتاب تحفہ میں دی گئی، اس موقع پر نانک چند نوین کے شعری مجموعہ کتاب 'ترچھی نظر سے' ،اور دوسری کتاب 'مہک میواتی' ، اور ان کی تیسری کتاب، آئینہ کے سامنے، جیسی کتابوں کی تقریب رونمائی عمل میں لائی گئی،
واضح رہے کہ مہک میواتی کتاب خالص میواتی زبان و ادب میں لکھی گئی ہے، جو موجودہ دور میں میواتی ادب کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ آئینہ کے سامنے نامی کتاب کھڑی زبان میں لکھی گئی کتاب ہے۔
نانک چند نوین راجستھان میوات کے بھرت پور ضلع کے گاؤں پیپل کھیڑا میں ہیڈ ماسٹر کے عہدے پر فائز ہیں اور میوات کی تہزیبی اور ادبی روایات کے علم بردار ہیں۔