گجرات کے شہر احمد آباد کے سابرمتی سنٹرل جیل میں کورونا وائرس نے دستک دی ہے، اطلاعات کے مطابق جیل میں کووڈ-19 کے دو مثبت کیسز درج کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد دونوں قیدیوں کو علاج کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔
سابرمتی جیل میں کووڈ مثبت کیسز آنے بعد ریاست کی تمام جیل کے قیدیوں اور جیل سسٹم میں ہلچل مچ گئی ہے۔
تاہم کووڈ-19 مثبت مریض سامنے کے بعد سابرمتی جیل کے زیادہ تر قیدیوں کا چیک اپ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے باوجود قیدیوں نے پہلے پیرول مانگا تھا لیکن انتظامیہ نے اس پر غور نہیں کیا۔
آپ کو بتا دیں کہ یہ دونوں قیدیوں کی جیل میں کچی مزدوری کرنے والے قیدی ہیں۔ دونوں قیدیوں کو سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ دیگر 5 قیدیوں کو بھی کورنٹائن کر لیا گیا ہے۔
گجرات میں کووڈ-19 سے اب تک 3 ہزار 301 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 151 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
وہیں ملک بھر میں اس ملہک وبا نے اب تک 29 ہزار 435 افراد کو اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے۔