ماہ ربیع الاول کے موقع پر ریاست گجرات کے شہر احمدآباد کے حضرت شاہ عالم درگاہ میں قوالی کا اہتمام کیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ ملک میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے ظلم و ستم پر دعائیں بھی کی گئی۔
اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ 'ہر ہفتے حضرت شاہ عالم سرکار کے دربار میں جشن ولادت مناسبت سے محفل قوالی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اس قوالی میں ہندو مسلم دونوں مذاہب کے لوگ حاضر رہتے ہیں۔ وہیں ہمارے پیارے نبی ﷺکی شان میں نعت شریف کلام بھی پیش کیا جاتا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: بیرون ممالک آواز کا جادو بکھیرنے والے سنتوش معاشی بحران کا شکار
حضرت شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان نے مزید کہا کہ 'تریپورا میں جس طریقے سے مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم ہو رہے ہیں۔ ایسے میں ہم دربار شاہ عالم میں لوگ اتحاد و بھائی چارے کے ساتھ رہیں اس کے لیے دعائیں بھی کیں۔'