گجرات کے ڈی جی پی شوانند جھا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 'لاک ڈاؤن کے سخت نفاذ کے باوجود کل 72 شہری نے جو دہلی کے مرکز نظام الدین کے ایک پروگرام میں حصہ لیا تھا، ان کی شناخت کر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر اب بھی کسی نے بذات خود رابطہ نہیں کیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تاہم پولیس اب درگاہ کی بھی جانچ کرے گی۔ اگر چار سے زائد شہری جمع ہوئے نظر آئے تو ان کے خلاف آئی پی سی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔'
گجرات ڈی جی پی شوانند جھا نے کہا کہ دہلی کے نظام الدین مرکز میں ہوئی گذشتہ دنوں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے گجرات کے شہریوں کے تعلق سے مرکزی ایجنسی سے موصولہ معلومات تاہم ٹیکنیکل ڈیٹا کے تحت اب تک مجموعی طور پر 72 شہریوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان میں احمد آباد کے 34 (جن میں سے 27 کا تعلق اتر پردیش سے ہے)، بھاون نگر سے 20 (جن میں سے ایک مریض کی موت ہوگئی ہے)، مہسانہ سے 12، بوٹاڈ سے چار اور نوساری سے دو افراد شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال ان تمام شہریوں کو کوارنٹائن کردیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ دہلی مرکز سے آنے والے دوسرے شہریوں کی تلاش اور نگرانی کا کام ابھی بھی جاری ہے۔
اس کے علاوہ اگر کوئی شہری مرکز یا کسی اور جگہ آیا ہے تو اسے خود سے محکمہ صحت اور پولیس محکمہ سے رابطہ کرنا ضروری ہے، کیوں کہ ایسا کرنے سے ان کی اور ان کے آس پاس کے دیگر افراد کی حفاظت بھی ہوگی، لیکن اگر کوئی شہری ایسی اطلاع نہیں دیتا ہے، تو ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سمیت سخت کارروائی کی جائے گی۔
لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کے بارے میں شیوانند جھا نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ شہری خود سے کورونا کے تعلق سے جاری کردہ نوٹسز اور قواعد پر عمل کرے۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے پولیس اب سے گجرات کی تمام مزار اور درگاہ کا بھی معائنہ کرے گی، اور اگر چار سے زائد شہری ایک جگہ جمع ہوئے تو ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گجرات میں آج کورونا کے آٹھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اب گجرات میں کورونا وائرس پوزیٹو کیسز 82 ہوچکے ہیں۔