مودی نے آج سردار پٹیل کے144ویں یوم پیدائش پر ان کے دنیا میں سب سے بڑے مجسمے ’اسٹیچو آف یونٹی‘ کے نزدیک منعقد ایک پروگرام میں یہ بات کہی۔
اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو بھی دہشت گردی کو فروغ دینے کےلئے آڑے ہاتھوں لیا۔
مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت دینے کے علاوہ،ایکتا پریڈ کا معائنہ کیا اور لوگوں کو اتحاد کا حلف بھی دلایا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی وجہ سے 40ہزار لوگوں کو اپنی جانیں گوانی پڑی۔دفعہ 370کو ہٹانا سردار پٹیل کو ایک سچا خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کے ادھوے خواب کو پورا کرنے جیسا ہے۔سردار پٹیل نے ایک بار کہاتھا کہ اگر کشمیر کے معاملے کو انہوں نے دیکھا ہوتا تو اس کا حل نکلنے میں اتنا وقت نہیں لگا ہوتا۔
مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کے تحت جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے تقریباً تین ماہ بعد ریاست کو سرکاری طور پر دو مرکزی علاقے 'جموں و کشمیر' اور 'لداخ' میں تقسیم کردیا۔ جموں و کشمیر میں قانون سازی کا تسلسل برقرار ہے جیسے پڈوچیری میں ہے، لیکن لداخ چنڈی گڑھ کی طرح بغیر قانون ساز رکھا گیا ہے۔
سرینگر کے راج بھون میں گریش چندر مُرمو نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہلے لیفٹننٹ گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔
آج صبح ایک تقریب کے دوران رادھا کرشنا ماتھر کو مرکز کے زیر انتطام علاقہ لداخ کے پہلے لیفٹننٹ گورنرکے عہدہ کا حلف دلایا گیا ۔