احمدآباد: احمدآباد جنرل پوسٹ افس کے آفیسر ہاردک بٹیل نے بتایا کہ پوسٹ آفس کی جانب سے مختلف اسکمیوں کی شروعات کی گئی ہے۔اس سے صفر سے پانچ سال کے بچوں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔خاص طور سے لڑکیوں کے لیے بہت سارے اسکمیں لائی گئیں ہیں۔
ان کیوں کا فائدہ غریب لوگ اٹھا سکے اس مقصد کے تحت جی پی او کی جانب سے مختلف علاقوں میں کیمپ لگایا جا رہا ہے اور اج ہم نے بعد کے بیرون مارکیٹ میں بھی تین روزہ کیب کا انعقاد کیا گیا جس میں 80 سے زیادہ لوگوں نے ادھار کارڈ اور سکرنیا کا کھاتا کھلوایا۔
وہیں بی ٹی ایف تنظیم کے رکن رضوان نے کہا کہ اس کیمپ میں 0 سے 5 سال کے بچوں کے 90 آدھار کارڈ تیار کیے گئے۔ یہی نہیں، اس کیمپ میں سوکنیا یوجنا کے تحت فارم، انکم پروف فارم اور پوسٹ آفس ایکسیڈنٹ انشورنس یوجنا کے فارم بھی بھرے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:Asne Milan program in ahemdabad گجرات مسلم سماج کی جانب سے مِلن پروگرام کا انعقاد
اس کیمپ کو کامیاب بنانے کے لیے برائٹن اسکول کے پرنسپل سرفراز بھائی شیخ نے اپنے اسکول میں اس کیمپ کے انعقاد کی اجازت دی اور BTF سوشل گروپ کے منتظمین اور ممبران نے بھی بھرپور محنت کی۔ محنت بھی رنگ لائی اور اردگرد کے مکین بھی ان کے کام سے بہت خوش تھے۔