ETV Bharat / state

گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب زیادہ 778 معاملے درج - ریاست گجرات

گجرات میں ہر روز ریکارڈ توڑ کورونا وائرس کے نئے معاملے درج کیے جا رہے ہیں، ریاست میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1979پر پہنچ گئی ہے۔

گجرات میں کورونا وائرس کے اب تک کے سب زیادہ 778 معاملے درج

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:53 AM IST

ریاست گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 778 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی گجرات میں کورونا وائرس کی کل تعداد 37636 پہنچ گئی ہے۔

ایک طرف جہاں احمد آباد کے حالات کچھ ٹھیک ہوتے نظر آ رہے ہیں تو دوسری جانب سورت کی حالت بہت خراب ہوتی جارہی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1979پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم اس دوران 421 مریض اسپتال سے ڈسچارج کیے گئے ہے۔ گجرات میں اب تک کل 26774 مریض علاج کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں ۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں ہر روز کورونا وائرس کے نئے معاملے احمدآباد سے سب سے زیادہ درج کیے جا رہے تھے لیکن اب سورت میں سب سے زیادہ معاملے ہر روز سامنے آ رہے ہیں۔

سورت کارپوریشن میں 204 معاملے درج کیے گئے ہیں تو اس کے علاوہ احمد آباد کارپوریشن سے 172،وڈودرا کارپوریشن میں 49 اور راجکوٹ کارپوریشن سے 32 نیے معاملے سامنے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.