ETV Bharat / state

گجرات ضمنی انتخابات: کانگریس و بی جے پی کے امیدواروں کا اعلان - bjp

گجرات میں تین نومبر کو ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں اور اس انتخاب میں فتح حاصل کرنے کے لیے بی جے پی اور کانگریس ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔

image
image
author img

By

Published : Oct 13, 2020, 1:24 PM IST

گجرات میں کل آٹھ سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں اور اس کے لیے کانگریس اور بی جے پی دونوں نے اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کردیا ہے، بی جے پی نے سات تو کانگریس نے اب تک پانچ امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

دراصل گجرات راجیہ سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کے آٹھ اراکین اسمبلی نے استعفی دے دیا تھا اور اب ان تمام سیٹوں پر تین نومبر کو انتخابات ہونے والے ہیں جس کے لیے کانگریس نے اب تک اپنے پانچ امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس کے ان امیدواروں میں دھاری سے سریش کوٹڑیا، ابڈاسا سے شانتی لال سنگھانی، موربی سے جینتی پٹیل، موہن سولنکی کو گرڈا، کرجن سیٹ پر کریٹ سنگھ جڈیجا کو ٹکٹ دیا ہے لیکن پارٹی نے اب تک تین سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

کانگریس امیدواروں کی فہرست
کانگریس امیدواروں کی فہرست

اس سے قبل بی جے پی نے اسمبلی کی 8 نشستوں میں سے 7 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا تھا جس میں کَچھ کہ ابڈاسا سیٹ سے پردھومن سنگھ جڈیجا، کرجن سیٹ پر اکشے پٹیل، دھاری سے جے وی کاکڑیا، گرڈا سے آتما رام پرمار، ڈانگ سے وجے پٹیل، موربی سے برجیس مرزااور کپراڈا ست جیتو چودھری کو انتخابی میدان میں اتارا گیا ہے۔

کانگریس امیدواروں کی فہرست
کانگریس امیدواروں کی فہرست

واضح رہے کہ راجیہ سبھا انتخابات کے دوران کانگریس سے بغاوت کرنے والے امیدواروں کو ہی بی جے پی نے اس سیٹ پر اتارا ہے لیکن بی جے پی نے ایک سیٹ لمڈی پر اب تک کسی امیدوار کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن امید ہے کہ اس سیٹ پر بھی جلد ہی کسی امیدوار کا اعلان کردیا جائے گا۔

فی الحال تمام امیدواروں نے اپنا اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا کام شروع کردیا ہے لہذا کورونا کے قہر کے دوران بھی یہ تمام امیدوار اپنے اپنے حلقوں کی سیٹ جیتنے کے لیے ہر طرح کی کوشش کر رہے ہیں لیکن نتائج کے بعد ہی پتہ چل سکے گا ضمنی انتخابات میں کس پارٹی کا ستارہ عروج پر ہوگا؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.