ETV Bharat / state

Gujarat Gas Leak: سورت میں گیس لیک ہونے سے پانچ لوگ ہلاک - سورت میں گیس لیک

جمعرات کی صبح سورت کے جی آئی ڈی سی علاقے میں کیمیکل لے جانے والے ٹینکر سے زہریلی گیس لیک ہونے سے پانچ افراد ہلاک اور دیگر 20 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔Gas Leak in Surat Gujarat

Gujarat Gas Leak: سورت میں گیس لیک ہونے سے پانچ لوگ ہلاک

author img

By

Published : Jan 6, 2022, 8:20 AM IST

Updated : Jan 6, 2022, 10:15 AM IST

ریاست گجرات کے سورت میں جمعرات کی صبح زہریلی گیس کے رساؤ کا معاملہ پیش آیا ہے۔ سورت کے سچن جی آئی ڈی سی علاقے میں واقع ایک فیکٹری کے قریب کھڑے ایک کیمیکل ٹینکر سے زہریلی گیس نکلنے کی وجہ سے فیکٹری کے پانچ کارکن کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔وہیں تقریبا 20 دیگر افراد اس زہریلی گیس میں سانس لینے کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے۔ Gas Leak in Surat Gujarat

گیس لیک ہونے سے دیگر 20 لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تمام لوگوں کو فوری طور پر علاج کے لیے سورت سول اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

سورت میونسپل کارپوریشن کے انچارج چیف فائر افسر بسنت پاریک کے مطابق سچن صنعتی علاقے میں واقع ڈائینگ فیکٹری میں مزدور موجود تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔فائر ڈپارٹمنٹ کو صبح 4.25 بجے کے قریب اس حادثے کی اطلاع ملی۔

انہوں نے بتایا کہ فیکٹری کے قریب سڑک کے کنارے کھڑے کیمیکل ٹینکر سے زہریلی گیس نکلنے کی وجہ سے 25 سے 26 کارکن بے ہوش ہوگئے۔

عہدیدار نے بتایا کہ 'ان سب کو جلدی سے سول اسپتال لے جایا گیا ہے۔ کم از کم پانچ کارکن اب تک اسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ بعد میں ٹینکر کے ویلو کو بند کرنے میں کامیاب ہوگیا، تاکہ گیس کے رساؤ کو روکا جاسکے'۔

Last Updated : Jan 6, 2022, 10:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.