ETV Bharat / state

گجرات: سڑک حادثے میں 8 مزدور ہلاک

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 3:49 PM IST

ضلع امریلی میں ایک سڑک حادثہ ہیش آیا جس میں 8 مزدور ہلاک ہو گئے۔

گجرات: سڑک حادثے میں 8 مزدور ہلاک
گجرات: سڑک حادثے میں 8 مزدور ہلاک

ریاست گجرات کے ضلع امریلی میں پیر کے روز صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک بے قابو ٹرک نے سڑک کے کنارے جھونپڑی میں سو رہے دس مزدوروں کو کچل دیا۔ اس حادثے میں 8 مزدوروں کی موت ہو گئی جبکہ کئی زخمی بتائے جا رہے ہیں جو مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس نے یہ معلومات دی۔

معلومات کے مطابق مہووا کی طرف جا رہا ایک ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے واقع ایک جھونپڑی میں جا گھسا جس کی وجہ سے جھونپڑی میں سوئے آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور چار سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اسی دوران حادثے کے بعد ٹرک 10 فٹ نیچے کھائی میں گر گیا۔

گجرات: سڑک حادثے میں 8 مزدور ہلاک
گجرات: سڑک حادثے میں 8 مزدور ہلاک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ زخمیوں کو ساورکنڈلا سول ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی ترکی میں مسافر بس الٹنے سے 14 افراد ہلاک

امریلی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نرلپت رائے نے بتایا کہ 'ہلاک ہونے والوں میں آٹھ اور 13 سال کے دو بچے بھی شامل ہیں اور وہیں اس حادثے میں دو بچے بھی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.