ETV Bharat / state

گجرات: امرائی واڑی نشست پر سہ رخی مقابلہ - امرائی واڑی ضمنی الیکشن

گجرات کی چھ اسمبلی نشستوں کے لیے آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

امرائی واڑی ضمنی انتخاب 2019
author img

By

Published : Oct 21, 2019, 10:45 AM IST

گجرات کے امرائی واڑی، رادھن پور، بایڈ، کھیرالو، تھراد، لوناوالا سیٹ پر رائے دہندگان میں زبردست جوش وخروش ہے۔ گجرات کی چھ سیٹوں پر 14.73لاکھ رائے دہنگان ووٹ ڈال رہے ہیں۔

امرائی واڑی ضمنی انتخاب 2019، دیکھیں ویڈیو

ایسے میں گجرات کی اہم سیٹ مانے جانے والے امرائی واڑی نشست پر کانگریس، بی جے پی اور این سی پی کا سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

اس نشست سے بی جے پی سے جگدیش پٹیل، کانگریس سے دھرمیندر پٹیل اور این سی پی سے وجے یادو اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔
امرائی واڑی کے ایم ایل اے ہسمکھ پٹیل کے لوک سبھا نشست میں جیت حاصل کرنے کے سبب اس سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ ہورہی ہے ، جس کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات بھی کیے گیے ہیں۔

آج صبح سے ہی ووٹر بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ اپنا قیمتی ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں، پولنگ بوتھوں پر لمبی۔لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔

اب 24 اکتوبر نتائج آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ اس سیٹ پر کس کی جیت ہوتی ہے اور کس کی ہار۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.