ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ فوڈ سپلایئز کے افسر عبد القاسم وانی نے بتایا کہ آئندہ ایک برس کے دوران راشن گھاٹ قائم کیے جائے گے۔
انہوں نے بتایا کہ دو برس قبل سرکار نے وادی میں نئے راشن گھاٹوں کی منظوری دی تھی، تاہم ان میں سے کچھ قائم ہوئے تھے۔
عبد القاسم وانی نے مزید کہا کہ حکومت کی منظوری کے بعد ان پر کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے تمام راشن مراکز پر اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہیں۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹر نے شوپیاں اور پلوامہ کے مختلف راشن گھاٹ کا جائزہ لیا اور اس سے منسلک ملازمین کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔