ETV Bharat / state

گاندربل: ہنر سے روزگار، کے تحت نوجوانوں کو تربیت فراہم - انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ

’’ہنر سے روزگار‘‘ تربیتی کورس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے مطابق وہ از خود روزگار کمانے کے علاوہ کسی بھی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں کام کرنے کے اہل بن چکے ہیں۔

گاندربل: ’ہنر سے روزگار‘ کے تحت نوجوانوں کو تربیت فراہم

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 2:12 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے ’’ہنر سے روزگار‘‘ کے ایک ماہ کا تربیتی کورس فراہم کیا گیا۔

گاندربل: ’ہنر سے روزگار‘ کے تحت نوجوانوں کو تربیت فراہم

تربیتی کورس کا اہتمام فوج کی وسن بٹالین اور انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینیجمنٹ، سری نگر کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے بتایا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والے کورس میں انہیں تندوری پکوان کی معلومات اور بنیادی ٹریننگ فراہم کی گئی۔

نوجوانوں نے مزید بتایا کہ تربیتی کورس میں ماہرین نے انہیں تندوری پکوان کی مختلف تکنیک اور باریک بینیوں سے آشنا کیا۔

مزید پڑھیں:

تربیتی کورس میں ضلع کے 25 نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کے علاوہ کورس کے اختتام پر انہیں اسناد سے بھی نوازا۔

تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے ہوٹل منیجمنٹ سمیت فوج کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ وہ تربیتی کورس کے ذریعے از خود روزگار کمانے کے علاوہ کسی بھی ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں کام کرنے کے اہل بن چکے ہیں۔

انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید کورسز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.