ETV Bharat / state

Three Tourists Injured in Ganderbal: گاندربل حادثہ میں تین سیاح زخمی - گاندربل ضلع میں ایک سڑک حادثہ

گاندربل ضلع میں ایک سڑک حادثہ کے دوران مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ Maharashtra Residents Injured during Road Accident in Ganderbal

گاندربل حادثہ میں تین سیاح زخمی
گاندربل حادثہ میں تین سیاح زخمی
author img

By

Published : Dec 26, 2022, 11:47 AM IST

گاندربل: وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں معروف سیاحتی مقام ہنگ پارک، سونمرگ کے قریب سرینگر لیہہ شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ریاست مہاراشٹرا کے پونے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک ہی کنبے کے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سونمرگ سے سرینگر کی طرف جا رہی ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK01X 4504 تیز رفتاری کے باعث سڑک سے پھسل کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ Maharashtra Residents Injured in Central Kashmir’s Ganderbal District

گاندربل حادثہ میں تین سیاح زخمی

حادثہ میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت اجیت شری کانت پاٹل ان کی زوجہ سمیتا اور بیٹی ایوشی کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی ہوئے سبھی افراد پونے، مہاراشٹر کے رہنے والے ہیں۔ پولیس اہلکار نے مزید کہا حادثہ کے فوراً بعد تینوں افراد کو پبلک ہیلتھ سینٹر (پی ایچ سی) کلن، گنڈ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) کنگن ریفر کیا گیا۔

دریں اثناء۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Biker Dies in Ganderbal گاندربل میں موٹر سائیکل سوارسڑک حادثہ میں ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.