ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 سونمرگ میں گھوڑے کے انشورنس کا آغاز - etv bharat urdu ndws

جموں و کشمیر میں 23 جولائی سے سالانہ امرناتھ یاترا کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے لیے حکومت کی جانب تمام تر انتظامات کیے جارہے ہیں۔ Amarnath Yatra 2023

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 18, 2023, 12:52 PM IST

Updated : Jun 18, 2023, 1:29 PM IST

Amarnath Yatra 2023

گاندربل: امرناتھ یاترا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھوڑوں کے انشورنس کا آغاز کیا گیا ہے۔ سالانہ امرناتھ یاترا شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں، جس کےلئے جموں و کشمیر سرکار کی طرف سے تمام تیاریاں تقریبا مکمل کی گئی ہیں، وہیں ضلع گاندربل کے مشہور و معروف سیاحتی مقام سونمرگ میں یاتریوں کو گھپا پر لے جانے والے گھوڑوں کی رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔ جبکہ امرناتھ یاترا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ گھوڑوں کےلئے انشورنس اسکیم بھی متعارف کی گئی ہے۔

Launch of horse insurance
Launch of horse insurance

اس دوران محکمہ پشو پالن کی جانب سے گھوڑوں کے صحت کو لے کر تجربہ کار ڈاکٹروں کی طرف سے جانچ کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سونمرگ میں محکمہ لیبر، محکمہ پشو پالن کے علاوہ اور دیگر محکموں کی جانب سے گھوڑوں کی رجسٹریشن شروع کی گئی ہے۔ جبکہ بھیڑ بھاڑ کو مدنظر رکھ کر یہ سلسلہ گھوڑے والوں کے گھر گھر جاکر بھی شروع کیا گیا ہے۔

Launch of horse insurance
Launch of horse insurance

اس دوران گھوڑوں کے مالکان نے کہا ہے کہ آج تک گھوڑوں کا انشورنس نہیں ہوتا تھا، جس کے لئے ہمیں آج تک کئی گھوڑوں کے مالکان کو نقصان اٹھانا پڑا، تاہم یہ خوشی کی بات ہے کہ اس بار گھوڑوں کا انشورنس شروع کیا گیا ہے، اور باضابطہ طور پر گھوڑے کے کان پر ایک پٹی چکائی جاتی ہے، جس پر باضابطہ طور پر انشورنس نمبر لکھا ہوا ہے۔ اس دوران محکمہ پشو پالن کے ایک اہلکار نے کہا کہ انہیں باضابطہ طور پر انشورنس نمبر دیا جاتا ہے، جبکہ گھوڑے کے کان پر بھی یہ نمبر چپکایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان گھوڑوں کی ڈاکٹروں کے ذریعے سے جانچ بھی کی جارہی ہے کہ کیا یہ گھوڑا واقعی میں صحت مند ہے؟ کیا یہ گھوڑا چلنے کے قابل ہے؟ جس کے لئے انہیں ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔

Launch of horse insurance
Launch of horse insurance

مزید پڑھیں: امرناتھ گھپا کی طرف جانے والے دونوں راستوں پر کام شدومد سے جاری

انہوں نے کہا کہ جس گھوڑے کے کان پر ٹیگ نہیں ملے گا، اسے بالتل یاترا بیس کیمپ میں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس دوران محکمہ لیبر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم پالکی والوں کے علاوہ گھوڑے والوں کی رجسٹریشن کرتے ہیں، جس کے لئے ان سے آدھار کارڈ اور بینک اکاؤنٹ ان سے مانگا جاتا ہے، جبکہ پولیس ویریفکیش بھی ہم ہی انہیں تیار کرکے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سال سرکار نے ان کے لئے ایڈوانس رجسٹریشن کا آغاز بھی کیا تھا، جس کے لئے ہم ان کے پاس ان کے گھروں میں گئے اور رجسٹریشن مکمل کی ہے۔

Last Updated : Jun 18, 2023, 1:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.