ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 امرناتھ یاتریوں کے لئے جدید آلات سے لیس ہسپتال

author img

By

Published : Jul 3, 2023, 12:47 PM IST

Updated : Jul 3, 2023, 12:57 PM IST

جموں و کشمیر میں ہر سال 62 روزہ سالانہ امرناتھ یاترا منعقد ہوتی ہے جس میں ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔ Amarnath Yatra 2023

امرناتھ یاتریوں کے لئے جدید آلات سے لیس ہسپتال

Amarnath Yatra 2023

گاندربل: یکم جولائی سے شروع ہوئی 62 روزہ امرناتھ یاترا جاری ہے اور ہزاروں کی تعداد میں یاتری امرناتھ گھپا پر حاضری دینے کے لئے پہنچ رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سول اور پولیس انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی اچھے خاصے انتظامات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ امرناتھ یاتریوں کے لئے گاندربل میں طبی سہولیات کے لئے جدید آلات سے آراستہ ایک ہاسپٹل بھی قائم کیا گیا۔ 70 بستروں پر مشتمل بالتل ہسپتال انتہائی جدید آلات سے لیس ہیں، ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کے لیے علیحدہ بلاک، جبکہ یاتریوں کےلئے آئی سی یو وارڈز، آکسیجن والے وارڈز وغیرہ دستیاب ہیں۔

امرناتھ یاترا پر آنے والے یاتری مریضوں نے ان سہولیات کے لیے گورنر اور ضلعی انتظامیہ سے تشکر کا اظہار کیا۔ جبکہ کئی یاتریوں نے بات کرتے ہوئے محکمہ صحت کشمیر بالخصوص طبی عملہ اور طبی افسران گاندربل سے ہسپتال اور اس میں موجود تمام تر سہولیات کےلئے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

یاتریوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کے دوران بیمار ہونے والے افراد کے لئے یہ ہسپتال کافی مددگار ثابت ہوگا۔ اس دوران اس ہسپتال میں موجود ایک ڈاکٹر نے کہا ہے کہ چونکہ علاقہ کافی اونچائی پر ہے، جس کی وجہ سے دمہ، شوگر اور دل کے درد میں مبتلا مریضوں کو یاترا کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسی بناء پر اس ہسپتال کو جدید آلات سے لیس کرکے قائم کیا گیا تاکہ یاترا کے دوران بیمار یاتریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا تیسرا جتھا جموں سے روانہ

انہوں نے کہا کہ دمہ، شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یاترا نہ ہی کریں، کیونکہ ان کےلئے اوپر جاکر خطرے کی علامت زیادہ ہوتی ہے۔ سہولیات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال میں تمام تر سہولیات میسر ہیں، تاہم اگر کسی مریض کو سرینگر کے ہسپتال میں شفٹ کرنے کی زیادہ ضرورت محسوس ہوتی ہے تو اس کےلئے ہمارے پاس درجنوں ایمبولینس تیاری کی حالت میں موجود رہتی ہے۔

Last Updated : Jul 3, 2023, 12:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.