ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات تاریخ بن رقم کرنے جا رہے ہیں: سی ای ای راجیو کمار - CEC on JK Election - CEC ON JK ELECTION

سی ای سی راجیو کمار نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، جموں کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات تاریخ بنانے جا رہے ہیں۔ انھوں نے جمہوریت کے تہوار میں بڑھ چڑھ کر صبر کے ساتھ حصہ لینے کے لیے جموں کشمیر کے لوگوں کی جم کر ستائش کی۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات تاریخ بن رقم کرنے جا رہے ہیں: سی ای ای راجیو کمار
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات تاریخ بن رقم کرنے جا رہے ہیں: سی ای ای راجیو کمار (ANI)
author img

By PTI

Published : Sep 25, 2024, 4:18 PM IST

نئی دہلی: چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار نے بدھ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات تاریخ بنانے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوگ پولنگ بوتھ کے باہر لمبی قطاروں میں جمہوری مشق کے لیے ایسے مقامات پر کھڑے ہیں جہاں کبھی بار بائیکاٹ کی کال دی گئی تھی۔

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر میں 26 سیٹوں پر دوسرے مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سی ای سی راجیو کمار نے کہا کہ اس مرحلے کے لیے 100 فیصد سی سی ٹی وی کوریج دستیاب ہے اور نوجوان، خواتین اور بزرگ شہریوں کو صبر کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی ای سی نے اپنے ساتھی الیکشن کمشنر گیانش کمار اور سکھبیر سنگھ سندھو کی موجودگی میں کہا کہ، "یہ جمہوریت کا تہوار ہے۔ ووٹنگ ان علاقوں میں ہو رہی ہے جہاں پہلے یہ نہیں ہوئی تھی۔۔۔ ماضی میں خلل ڈالنے اور بائیکاٹ کی کالیں دی گئی تھیں۔۔۔ یہ جمہوریت کے لیے کھڑے ہو کر پیش کی جانے والی خراج تحسین ہے،"

سی ای سی راجیو کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تاریخ بن رہی ہے اور اس کا اثر طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔ سی ای سی نے رائے دہندوں کی انتخابی عمل میں پرجوش شرکت کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.