نئی دہلی: اسٹار ہندوستانی کرکٹرز ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کو آئندہ سیزن کے لیے دہلی کی رنجی ٹرافی ٹیم کے 84 ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعلان کئی سالوں تک ڈومیسٹک سرکٹ سے دور رہنے کے بعد کوہلی کی ممکنہ واپسی کی نشاندہی کرتا ہے۔
دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے ایک ریلیز کے مطابق، 84 ممکنہ کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے، جن میں کوہلی، پنت اور نودیپ سینی کا نام بھی شامل ہیں۔ ٹیم کے لیے گزشتہ سیزن میں کھیلنے والے تیز گیند باز ایشانت شرما کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رنجی ٹرافی 11 اکتوبر سے شروع ہوگی اور دہلی اپنا پہلا میچ چنڈی گڑھ کے خلاف کھیلے گی۔ ان اسٹار جوڑی کی ڈومیسٹک سرکٹ میں شرکت غیر یقینی ہے کیونکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف 16 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہے ہیں۔
Virat Kohli and Rishabh Pant included in probables for Delhi Ranji Trophy team.
— Riseup Pant (@riseup_pant17) September 25, 2024
I hope they both play atleast 1 match if schedule allows. Delhi have given them so much and it's time to repay it in whatever capacity they can ❤️#ViratKohli𓃵 #RishabhPant pic.twitter.com/2dnGbF5K1y
تاہم ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست نے دہلی کے کرکٹ حلقوں میں آئندہ سیزن میں اسٹار کھلاڑیوں کی ممکنہ موجودگی کے بارے میں نئی بحث شروع کردی ہے۔
ڈی ڈی سی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نامزد کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ 26 ستمبر 2024 کو ہوگا۔ اس وقت بین الاقوامی ڈیوٹی پر موجود کھلاڑیوں کو اس فٹنس ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 2018 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ویراٹ کوہلی کو دہلی کی ممکنہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے آخری بار 2012-13 میں رنجی میچ کھیلا تھا۔
اس کے علاوہ رشبھ پنت نے 2015 کے سیزن میں 17 میچ کھیل کر رنجی ٹرافی میں دہلی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2016-17 کے سیزن میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا، جب انہوں نے جھارکھنڈ کے خلاف 48 گیندوں میں سنچری بنا کر رانجی ٹرافی کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ویراٹ کوہلی اپنا فارم کھو چکے ہیں، وہ سچن کا ریکارڈ نہیں توڑ پائیں گے: آسٹریلوی لیجنڈ کی پیشن گوئی سر دو ہی ہاتھ ہیں، ویراٹ کوہلی کا کانپور ہوٹل کے عملے سے ہاتھ نہ ملانے کا ویڈیو وائرل |