جموں و کشمیر کے گاندربل میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی۔
ضلع گاندربل میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کئی دکانوں کو سربمہر کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایڈیشنل ایس پی گاندربل کی ہدایت پر پولیس اسٹیشن تولہ مولہ تحصیل آفس کے نائب صدر کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے تولہ مولہ تحصیل میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی دکانوں کو سربمہر کر کے ان کے خلاف 30/21u/S188,269,270/IPC دفعات کے تحت کیس درج کیا۔ وہیں اس حوالے سے گاندربل پولیس نے ایک بار پھر لوگوں سے گزارش کی کہ وہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں، ساتھ میں انہوں نے سبھی دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں ورنہ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔