ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کمیونٹی کلاسز شروع ہونے سے طلبہ کافی مسرور - کھیل کود کی سرگرمیوں

دفعہ 370 کے خاتمے کے ساتھ ہی عائد بندشوں اور کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عائد لاک ڈائون کے سبب جہاں عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی وہیں تعلیمی ادارے مسلسل بند ہونے کے سبب طلبہ کی درس تدریس بھی کافی متاثر رہی۔

ڈوڈہ: کمیونٹی کلاسز شروع ہونے سے طلبہ کافی مسرور

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 7:34 PM IST

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں چند نوجوانوں نے طلبہ کو ہورہے تعلیمی نقصان کے پیش نظر علم کی شمع کو روشن کرنے کی ٹھان لی اور مقامی عیدگاہ میں کمیونٹی کلاسز شروع کی۔ کمیونٹی کلاسز شروع ہونے سے طلبہ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

ڈوڈہ: کمیونٹی کلاسز شروع ہونے سے طلبہ کافی مسرور

اگر چہ شہروں میں تیز رفتار انٹرنیٹ، ٹیوشن اور نجی تعلیمی اِداروں کی جانب سے آن لائن درس و تدریس کی سہولیات دستیاب رکھی گئی ہیں تاہم جموں و کشمیر کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم غریب طلباء کی تعلیم کا سلسلہ کافی حد تک متاثر ہوا ہے۔

قریب دو برسوں سے تعلیمی اداروں، کلاس رومز اور کتابوں سے دور کئی بچّوں کو یہ تک پتہ نہیں ہے کہ وہ کس جماعت کے طالبعلم ہیں۔ بچّوں کی تعلیم کو ضائع ہوتے دیکھ کر خدمت خلق اللہ کے جذبے سے سرشار ضلع ڈوڈہ کے متعدد تعلیم یافتہ نوجوان نے طلبہ کو پڑھانے کا سلسلہ شروع کیا۔

مقامی اوقاف کمیٹی کے تعاون سے ایس او پیز کی پاسداری ممکن بنانے کے لیے مقامی عیدگاہ کا انتخاب کیا گیا، جہاں گزشتہ قریب تین ماہ سے کمیونٹی کلاسز جاری ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی طلبہ نے کہا کہ وہ گھروں کی چار دیواری تک محدود رہنے کے سبب کافی مایوس ہوگئے تھے تاہم کیمونٹی کلاسز شروع ہونے کے بعد وہ کافی خوش ہیں۔

طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کلاسز میں نہ صرف وہ علم کے نور سے منور ہورہے ہیں بلکہ انہیں کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی کلاسز کے سبب وہ پھر سے اپنے دوست و احباب کے ساتھ مل کر کافی خوش ہیں، تاہم طلبہ نے انتظامیہ سے اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم کا سلسلہ شروع کیے جانے کی بھی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: گیارہویں جماعت کےتمام طلباء کو پروموشن دینے کا بورڈ کا فیصلہ

انہوں نے دعویٰ کیا کہ آن لائن تعلیمی نظام سے انہیں خاص فائدہ حاصل نہیں ہو پارہا تھا وہیں کمیونٹی کلاسز میں باقاعدہ اور منظم طریقے سے تعلیم دی جارہی ہے بلکہ انہیں ہفتہ وار ٹیسٹ بھی دینا پڑتا ہے جس سے وہ پڑھائی کی جانب مزید راغب ہورہے ہیں۔

مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام کمیونٹی کلاسز میں بچّوں کو درس دے رہے نوجوانوں نے بتایا کہ وہ خود اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے سبب اُن کی بھی تعلیم کافی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی رضاکاروں اور اوقاف کمیٹی کے تعاون سے انہوں نے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ٹھان لی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.