ETV Bharat / state

ڈوڈہ: کمپنی میں کام نہ ملنے سے ناراض نوجوانوں کا احتجاج - ڈوڈہ اور کھلینی

جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں سینکڑوں نوجوانوں نے سڑک کی تعمیر میں مقامی لوگوں کو روزگار نہیں دیے جانے سے ناراض ہوکر ضلع ہیڈکوارٹر کے ڈی سی دفتر کے باہر احتجاج کیا، کمپنی پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں نے مقامی نوجوانوں کے بجائے غیر مقامی نوجوانوں کو کام پر مامور کیا ہے۔

Doda- Unemployed youth of Doda Hold Strong protest

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 7:36 AM IST

ڈوڈہ: ضلع ڈوڈہ میں جب سے کھلینی سُدھما دیو سڑک پر تعمیر کا کام شروع ہوا ہے، اس وقت سے مقامی لوگوں کی طرف سے مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے۔ پروجیکٹ کو منظوری ملنے کے فوراً بعد کھلینی میں مختلف گروپوں کے مابین یونین کے مسئلے پر تنازعہ شروع ہوا لیکن سبھی یونین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ٹنل کی تعمیر میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے لیکن ٹنل کی تعمیر شروع ہونے کے بعد وہی ہوا جس کا لوگوں کو اندیشہ تھا۔ کمپنیوں نے مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بجائے غیر مقامی نوجوانوں کو کام پر مامور کیا۔

ویڈیو دیکھیے

اس سلسلے میں ضلع صدر مقام ڈوڈہ اور کھلینی میں نوجوانوں بار بار اپنے غصّے کا اظہار کررہے ہیں۔ ہفتہ کے روز ڈوڈہ کے مختلف علاقوں سے آکر نوجوانوں نے ڈوڈہ ڈی سی دفتر کے باہر احتجاج کیا اور متعلقین پر الزام عائد کیا کہ اُن کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ ٹنل کی تعمیر شروع ہونے سے قبل جو وعدے مقامی لوگوں کے ساتھ کئے گئے تھے، اُن پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا جارہا ہے، جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: بڑھتی مہنگائی کے خلاف یوتھ کانگریس کا ضلع ڈوڈہ میں احتجاج

سید علی شاہ گیلانی کے پوتے کو سرکاری ملازمت سے فارغ کردیا گیا

نوجوان مشتعل ہوکر کوئی بھی قدم اُٹھانے کے لئے تیار ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان، یہ نعرے بازی کررہے تھے کہ ضلع اُن کا کام اُن کو نہیں اور انصاف دو کے نعرے بلند کئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.