ضلع ڈوڈہ میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے یوٹی لیول کا انٹر ڈسٹرکٹ گرلز انڈر 17 والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے پندرہ ٹیموں نے شرکت کی۔
جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس ڈوڈہ نے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں یوٹی لیول کا انٹر ڈسٹرکٹ گرلز انڈر 17 والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
ٹورنامنٹ کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کشوری لال شرما نے کیا، جس میں جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع سے پندرہ ٹیموں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اے ڈی سی ڈوڈہ نے کہا کہ طلباء میں کھیل کود کے متعلق بہت صلاحیتیں موجود ہیں، جس کا وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
اے ڈی سی ڈوڈہ نے طلباء سے بات چیت کی اور اُن کو کھیل کے فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔
ڈی وائی ایس او ڈوڈہ نے بتایا کہ والی بال کے شعبہ میں لڑکیوں کے زمرے میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں 15 اضلاع کے 180 کے قریب طلباء شرکت کررہے ہیں،
انہوں نے مزید بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں اور ٹیم کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
افتتاحی والی بال میچ ضلع سرینگر بمقابلہ ضلع ریاسی کے مابین کھیلا گیا، جس میں ضلع سرینگر نے 2-1 سیٹ سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرا میچ سانبہ بمقابلہ ضلع پلوامہ کے مابین کھیلا گیا جس میں سانبہ نے 2-0 سے میچ اپنے نام کیا۔
ضلع اودھم پور بمقابلہ ضلع راجوری کا میچ ڈسٹرکٹ راجوری نے 2-0 سیٹ سے جیتا، چوتھا میچ ضلع کٹھوعہ بمقابلہ ضلع بانڈی پورہ کے مابین کھیلا گیا جسے ضلع کٹھوعہ 2-0 سے جیتے۔
پانچویں میچ میں ڈسٹرکٹ پونچھ نے کامیابی حاصل کی، چھٹا میچ ڈسٹرکٹ بڈگام بمقابلہ ضلع اننت ناگ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بڈگام نے 2-0 سیٹ سے جیت اپنے نام کی اور ساتواں میچ ڈسٹرکٹ ڈوڈہ بمقابلہ ضلع کولگام کھیلا گیا جسے ضلع ڈوڈہ نے 2-0 سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔