جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر ساگر ڈائفوڈ نے آج ضلع بھر میں کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں سیول سوسائٹی ڈوڈہ کے کونسلر اور ممبروں کے ساتھ میٹنگ کی۔
اس موقع پر ڈی ڈی سی نے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'ضلع انتظامیہ ضلع بھر میں عام عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دن رات انتھک محنت کر رہی ہے اور کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہے'۔
ڈاکٹر ساگر ڈائفوڈ نے لوگوں کی حفاظت کے لئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے کچھ انوکھے اقدامات پر روشنی ڈالی، جس میں کنٹین مینٹ ذون میں آکسیجن ڈوٹ / آکسیجن میسنجر کی تعیناتی اور مثبت مریضوں میں ان کے گھر پر مفت میڈیسن کٹس کی تقسیم شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سرینگر میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ
ڈی ڈی سی نے شرکاء کے سامنے یہ بھی بتایا کہ پلس آکسیمیٹر کا استعمال کیسے کریں اور اگر کوئی فلو کی علامت ہے یا پھر کورونا مثبت مریض ہے تو اسے کیا دوائی لینی ہوگی۔
انہوں نے مزید بتایا 'اگر کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی علامات پائی جاتی ہیں تو وہ رضاکارانہ طور پر آگے آئے اور اپنا ٹیسٹ کرائے'۔