نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 219.53 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 19 کروڑ 53 لاکھ 88 ہزار 326 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں کووڈ -19 کے 2112 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 43 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.01 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ New Corona Cases in India
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 3102 لوگوں نےکووڈ سے نجات حاصل کی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 40 لاکھ 87 ہزار 748 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں دو لاکھ 9 ہزار 88 کووڈ سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل89 کروڑ 98 لاکھ 36 ہزار 516 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Coronavirus In India ملک میں کورونا کے 2141 نئے کیسز
یو این آئی