ETV Bharat / state

شادی کارڈ کا کاروبار معاشی بحران کا شکار - wedding card business in delhi

دارالحکومت دہلی کے چاوڑی بازار میں واقع شادی کارڈ کی مارکیٹ میں دکاندار گاہکوں کے انتظار میں بیٹھے ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندی کے باعث شادی کارڈز کا کاروبار معاشی بحران کا شکار ہو گیا ہے۔

The wedding card business is in financial crisis
شادی کارڈ کا کاروبار معاشی بحران کا شکار
author img

By

Published : Sep 10, 2020, 9:13 PM IST

Updated : Sep 10, 2020, 10:42 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف روایات میں تبدیلیاں آئی ہیں جہاں پہلے لوگ شادی کی تقاریب میں ہزاروں افراد کو دعوت دیا کرتے تھے وہیں اب یہ تعداد 50 اور 100 افراد کے درمیان ہی سمٹ گئی ہے۔

شادی کارڈ کا کاروبار معاشی بحران کا شکار

شادی کا نام سنتے ہی سب سے پہلے دعوت نامے کا خیال ہمارے ذہن میں آتا ہے لیکن کورونا کے اس دور میں شادی کارڈ چھپوانے اور اسے تقسیم کرنے کا تصور ہی بدل گیا ہے۔ پابندی کے باعث اب 50 اور سو افراد کو ہی مدعوں کیا جاتا ہے، ایسے میں لوگ شادی کارڈ چھپوائے بغیر ہی شادیاں کر رہے ہیں۔ شادیوں کے اس تصور نے شادی کارڈ کے دکانداروں کا کاروبار ٹھپ کر دیا ہے۔

The wedding card business is in financial crisis
شادی کارڈ کا کاروبار معاشی بحران کا شکار

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے دارالحکومت دہلی کے چاوڑی بازار میں واقع دہلی کی سب سے بڑی شادی کارڈ مارکیٹ میں دکانداروں سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن نے ان کے کاروبار کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

اب جبکہ شادیاں مختصر لوگوں کی تقریب میں کی جانے لگی ہیں تو اب دعوت نامہ بھیجنے کا طریقہ بھی بدلا ہے کورونا کو دیکھتے ہوئے لوگ اب گھر جاکر دعوت نہیں دیتے بلکہ اب آن لائن دعوت دینے کا رواج عام ہو رہا۔

Last Updated : Sep 10, 2020, 10:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.