ETV Bharat / state

ستیہ پال ملک کے تبادلے پر ابھیشیک سنگھوی کا طنز - satya-pal-maliks

کانگریس کے رہنما ابھیشیک منو سنگھوی نے بدھ کے روز گورنر ستیہ پال ملک کے گوا سے میگھالیہ تبادلے پر بی جے پی پر طنز کیا۔

ابھیشیک سنگھوی نے ستیہ پال ملک کی منتقلی پر طنز کیا

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 2:00 PM IST

سنگھوی نے الزام عائد کیا کہ ملک کی منتقلی گوا حکومت پر تنقید ہے جو کہ بی جے پی کی جانب سے ہو رہی ہے۔

کانگریس لیڈر نے گوا کی صورتحال کا موازنہ مغربی بنگال سے کیا اور سوال کیا کہ گوا کے ساتھ مغربی بنگال کے جیسا سلوک کیوں کیا گیا ہے؟۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ حکومت نے دوسری بار ملک کا تبادلہ کیا۔ اس معاملے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس طرح کے فیصلے دیگر ریاستوں میں نہیں کیے جاتے ہیں۔

ملک اس سے قبل اگست 2018 سے اکتوبر 2019 تک جموں و کشمیر کے گورنر رہے تھے اور پھر انہیں گوا منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انہوں نے صدر رام ناتھ کووند کے ذریعہ میگھالیہ کے گورنر مقرر ہونے سے پہلے 10 ماہ تک خدمات انجام دیں۔

تاہم منگل کو ملک نے کہا کہ گوا کے گورنر کی حیثیت سے ان کا 10 ماہ کا تجربہ خوشگوار تھا اور انہوں نے ریاست کے لوگوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مجھے خوشی ہے کہ مجھے گوا جیسی خوبصورت ریاست میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ ملک اگست 2018 سے اکتوبر 2019 تک جموں و کشمیر کے گورنر رہے اور ان کے دور میں ہی جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کا فیصلہ اگست 2019 میں لیا گیا تھا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.