ETV Bharat / state

راہل گاندھی کے استعفیٰ پر 'سسپنس' برقرار - لوک سبھا انتخابات

لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی خراب کارکردگی کے بعد اور پارٹی میں قیادت کے بحران کے درمیان راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت، نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ اور پارٹی کے سکریٹریز کے سی وینو گوپال اور پرینکا گاندھی نے پارٹی کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔

rahul gandhi
author img

By

Published : May 28, 2019, 9:14 PM IST

اب بھی ایک کے بعد ایک پارٹی کے رہنماؤں کا راہل گاندھی سے ملاقات کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ پائلٹ کے جانے کے بعد گہلوت پہنچے۔ واضح رہے کہ راہل گاندھی کے استعفیٰ پر تجسس برقرار ہے۔

دہلی پردیش کانگریس نے بیان جاری کر کے راہل گاندھی سے استعفیٰ نہیں دینے کی گزارش کی ہے۔

جنوبی بھارت کے سپراسٹار اور سیاست داں رجنی کانت نے راہل گاندھی کے استعفیٰ پر رد عمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'راہل گاندھی کو استعفیٰ نہیں دینا چاہیے۔ انہیں ثابت کرنا چاہیے کہ وہ کر سکتے ہیں۔ جمہوریت میں حزب اختلاف کا مضبوط ہونا کافی ضروری ہے۔

آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو نے کہا کہ 'راہل گاندھی کا کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینا نہ صرف ان کی پارٹی کے لیے خطرناک ہوگا بلکہ یہ ان تمام سیاسی و سماجی طاقتوں کے لیے بھی ایک جھٹکا ہوگا جو آر ایس ایس کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ لالو پرساد یادو نے ٹویٹر پر اپنے اس انٹرویو کو ٹویٹ بھی کیا ہے۔

Intro:Body:

waseem

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.