رائے پور: کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کے سیاست سے سبکدوش ہونے کے بارے میں کل سے جاری قیاس آرائیوں کا اس وقت خاتمہ ہوگیا جب کانگریس لیڈر الکا لامبا نے سونیا گاندھی کی موجودگی میں اس کی تردید کردی۔ الکا لامبا نے یہاں جاری کانگریس کے قومی کنونشن میں اپنے خطاب میں سونیا گاندھی کی ریٹائرمنٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں اس طرح کی خبروں کے بعد انہوں نے سونیا گاندھی سے ملاقات کی، جس پر انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ سیاست سے بالکل پیچھے نہیں ہٹیں گی، وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرتی رہیں گی۔
کانگریس لیڈر الکا لامبا کے اس بیان کے وقت سونیا گاندھی بھی وہاں موجود تھیں۔ اس دوران وہ مسکرا رہی تھیں۔ درحقیقت سونیا گاندھی نے کل مکمل اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ مجھے سنہ 1998 میں پہلی بار پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔ ان 25 برسوں میں ہماری پارٹی نے اعلیٰ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ گہری مایوسی کے دور بھی دیکھے ہیں۔ 2004 اور 2009 میں ہماری جیت کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قابل قیادت نے مجھے ذاتی طور پر اطمینان بخشا، لیکن مجھے سب سے زیادہ خوشی اس بات کی ہے کہ میں بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ میری اننگ کا کا اختتام ہوسکا۔ میڈیا کے ایک حصے میں اس بیان کو سیاست سے ان کی ریٹائرمنٹ کی علامت مانتے ہوئے خبریں آرہی تھیں۔ اس سے عام کانگریسیوں میں مایوسی پھیل گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Congress Plenary Second Day Session بی جے پی اقلیتوں، دلتوں، قبائلیوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہی ہے، سونیا گاندھی
یو این آئی