ETV Bharat / state

نائیجیریا: بندوق برادروں کےحملے میں متعدد افراد ہلاک - نائیجیریا

نائیجیریا کے کادونا صوبے میں نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کرکے ایک پولیس اہلکار سمیت 29 افراد کو ہلاک کردیا۔

train
author img

By

Published : Feb 27, 2019, 7:38 PM IST

کادونا کے پولیس سربراہ حمد عبد الرحمن نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں نے کاجورو علاقے کے چار گاؤں پر حملہ کیا جس میں 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 40 مکانوں کو نذر آتش کردی۔

حملے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ بندوق برداروں نے گاؤں گاؤں جاکر مکانوں کو جلا دیااور عوام کو ہلاک کیا۔

عبد الرحمن نے کہا،’ اس طرح کے بربریت کے ساتھ قتل کے وارادت کو بند ہونا چاہیے۔ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیاں اس طرح کے حملے برداشت نہیں کریں گی‘۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں مزید سکیورٹی فورسیز کو تعینات کرنے کے بعد صورتحال قابو میں آئی ہے۔

کادونا حکومت نے بیان جاری کرکے حملوں کی تصدیق کی تھی۔ اس نے بتایا تھا کہ سکیورٹی ایجنسیاں صورتحال پر قابو پانے لیے کام کر رہی ہیں۔

غور طلب ہے کہ کادونا میں رواں ماہ یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ نامعلوم بندوق برداروں نے کاجورو میں 15 فروری کو آٹھ گاؤں کو نشانہ بنایا تھا جس میں 130 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

undefined

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.