فروغ انسانی وسائل کے وزیر رمیش پوکھریال اور فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمت کور بادل ان کتابوں، ’گرونانک وانی‘، ’نانک وانی‘ اور ’سکھیا ں گرو نانک دیو‘ کا کل یہاں ایک تقریب میں اجراء کریں گی۔ دہلی یونیورسٹی کے گرو تیغ بہادر خالصہ کالج میں یہ تقریب منعقد ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں قومی کمیٹی نے گرونانک کی کتابوں کو تمام ہندوستانی زبانوں میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این بی ٹی پندرہ زبانوں میں اسے شائع کرے گا۔ یونیسکو نے گرونانک کی کتابوں کو دنیا کی تمام اہم زبانوں میں شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔