ETV Bharat / state

'مہاجر مزدوروں کو ضروری سہولیات مہیا کرائی جائے'

مرکزی حکومت نے کورونا عالمی وبا کے پیش نظر نافذ مکمل لاک ڈاؤن کے سبب پورے ملک میں مختلف ریلیف کیمپوں اور مراکز میں رہنے والے مہاجر مزدوروں کو ضروری سہولتیں مہیا کروانے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دوبارہ ہدایات دی ہیں۔

مہاجر مزدوروں کو ضروری سہولیات مہیا کرائی جائے

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 10:15 PM IST

مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز کو خط لکھ کر کہا ہے کہ انھیں سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ریلیف کیمپوں میں رہنے والے مزدوروں کو ہر طرح کی سہولتیں مہیا کروانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے۔ خط میں یہ بھی واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اس دوران مکمل بند سے متعلق ہدایات پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے۔

عدالت نے کہا کہ ان کیمپوں میں کھانا، پینے کا پانی، صافی صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ تربیت یافتہ صلاح کاروں اور مختلف طبقات کو بھی کیمپوں میں جا کر ان افراد کے مسائل کے بارے میں ان سے بات کرنی چاہیے۔

عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ پولیس دیگر افسران کو مہاجروں کے قلبی جذبات کو سمجھتے ہوئے، ان کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ کیمپوں میں فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے رضا کاروں کو بھی تعینات کیا جانا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.