قومی دارالحکومت دہلی سے متصل علاقے نوئیڈا کے سیکٹر 58 میں پولیس نے سیکٹر 62 سے تین دن قبل لاپتہ ہونے والی دو برس کی بچی کو بازیاب کرلیا ہے۔
پولیس تھانہ سیکٹر 58 کے ایس ایچ او انیل کمار سنگھ کے مطابق تین دن قبل سیکٹر 62 کے چوراہے سے ایک دو سالہ بچی لاپتہ ہوگئی تھی، جس کو پولیس کی تفتیشی ٹیم نے آج شرف آباد گاؤں سے برآمد کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ذہنی طور سے معذور خاتون جس کا نام پربھاوتی بتایا جاتا ہے، اس نے ہی لڑکی کو اغوا کرلیا تھا۔
لڑکی کا نام مسکان ہے تاہم پولیس نے خود مسکان کے گھر جاکر گمشدہ لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے سپرد کیا۔
اس دوران حالات انتہائی جذباتی ہو گئے جب امید کھو چکے اہل خانہ کو اچانک ان کی بچی سامنے آگئی، جس کے بعد فرط مسرت سے ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے۔
واضح رہے کہ پولیس مزید اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔