ETV Bharat / state

مودی کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جائزہ اجلاس - طبی سہولتیں اور احتیاطاً کیے جانے والے اقدامات کا اعلی سطحی جائزہ لیا

وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام طرح کی ضروری تیاریوں اور طبی سہولتیں اور احتیاطاً کیے جانے والے اقدامات کا اعلی سطحی جائزہ لیا۔

مودی کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جائزہ اجلاس

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 11:14 PM IST

کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جائزہ اجلاس میں مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن، وزیر خارجہ ایس جے شنكر، صحت کے وزیر مملکت اشونی چوبے، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا، نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر ونود کے پال اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت، شہری ہوا بازی، وزارت داخلہ اور محکمہ ادویات کے سکریٹری اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صحت کے سکریٹری نے اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیاریوں اور کیے گئے اقدامات کی معلومات دی اور بیرون ملک سے آنے والے لوگوں پر نظر رکھنے، لیبارٹریوں کی ضرورت اور ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کرنے وغیرہ پر زور دیا۔

دواسازی محکمہ کے سکریٹری نے ملک میں ادویات کی دستیابی وغیرہ کی معلومات دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.